تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:تھانہ سٹی کا تفتیشی بادشاہ بن گیا۔رشوت بٹورنےکیلیےسائل کوجھوٹے مقدمہ میں ملوث کردیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو۔تھانہ سٹی کا تفتیشی بادشاہ بن گیا۔رشوت بٹورنے کیلیے سائل کو جھوٹے مقدمہ میں ملوث کر دیا۔فریاد لیکر سابق ایس ایچ او تھانہ سٹی کے پاس گیا تو دھکے دی کرکمرے سے نکال دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو کے ملک عبدالرشیدنے ایک ایف آئی آر نمبر FIR no 254/14بجرم 489ملزم شہزاد کے خلاف تھانہ سٹی بھائی پھیرو میں درج کرائی ۔سابق ایس ایچ او خالد اسلم اور تفتیشی خالد سندھونے ملزم سے ساز باز ہوکرمدعی کو مقدمہ واپس لینے کیلیے دباؤ ڈالا اور جب وہ نہ مانا تو دھکے دیکر تھانہ سے نکال دیاااور پولیس ٹاؤٹ باقر ڈوگر کو مدعی بنا کر ایک جھوٹے مقدمہ میں ملوث کر دیا۔تفتیشی افسر نے مدعی کی ضمانت منسوخ کروا دی۔بعد میں جب تفتیشی کو بیس ہزار روپے رشوت دی گئی تو مدعی کو بے گناہ لکھ دیا۔مدعی ملک عبد الرشید نے اعلی پولیس حکام کو درخواست دی ہے کہ سٹی پولیس بھائی پھیرو نے اس کے ساتھ زیادتی کی ہے اور صرف رشوت بٹورے کیلیے جھوٹے مقدمہ میں ملوث کیا ہے۔ضمنیاں تبدیل کرکے پولیس ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔12

یہ بھی پڑھیں  ورلڈ ٹی 20کپ، 8شہروں کے ناموں کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker