پاکستانتازہ ترین

بلاول بھٹو کی کورکمانڈرکراچی کو دہشتگردی اورکرپشن کیخلاف ساتھ دینے کی یقین دہانی

کراچی(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو دہشت گردی اور کرپشن کے خلاف کارروائی میں بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے قبل بلاول بھٹو زرداری اور کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیراعلیٰ قائم علی شاہ بھی شریک تھے۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران کراچی میں امن وامان کی موجودہ صورتحال اور رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے یقین دہانی کرائی کہ کراچی میں امن وامان برقرار رکھنے، کرپشن و لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بھرپور ساتھ دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  حالیہ سنگین سیلابی صورتحال سے نمبٹنے کیلئے حکومت دن رات کام کررہی ہے،شہباز شریف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker