تازہ ترینعلاقائی

پشین:آل پارٹیز اورطلباء تنظیموں کی صحافی نجیب ترین پرحملے کی شدید مذمت

پشین(بیوروچیف ملک سعداللہ ترین)آل پارٹیز اور طلباء تنظیموں نے پشین کے صحافی نجیب ترین پر حملے اور انہیں زخمی کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع پشین بالخصوص صوبہ بلوچستان میں پیغمبرانہ پیشے سے منسلک صحافی دور جدید میں بھی عدم تحفظ کے شکار ہیں حق لکھنے اور معاشرتی برائیوں کی نشاندہی کرنا اگر واقعی جرم ہے تو صحافی یہ جرم کرتے رہینگے پشین کے صحافی نجیب ترین پر حملہ کرنیوالوں کی فوری گرفتاری اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کیلئے صوبائی حکومت وضلعی انتظامیہ اقدامات اٹھائیں ان خیالات کا اظہار آل پارٹیز جن میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما سعداللہ خپلواک ضلعی صدر عبدالباری کاکڑ پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما حاجی عبدالغنی کاکڑپاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما حضرت علی خان پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما حضرت عمر کاکڑپشتون ایس ایف کے صوبائی صدر ملک انعام کاکڑ طلباء ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سید زبیر شاہ آغا اور دیگر نے پشین کے صحافی نجیب ترین سے اظہارہمدردی کیلئے اپنے الگ الگ بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ ملک کے سدہارنے اور انکی تعمیر وترقی میں میڈیا کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا ہے سیاست اور صحافت لازم وملزوم ہیں آزادی صحافت ہی ملک دشمن قوتوں کو بے نقاب کرسکتی ہے ہمیں آپس کی رنجشوں کو بھلاکر ایک ہونے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو تحفظ نہ دینے کے ذمہ دار موجودہ صوبائی حکومت ہے صحافیوں کو قلم کا آزادانہ استعمال پر یا تو موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے یا انہیں دھونس دھمکیاں دیکر حق کی آواز کو بلند نہ کرنے کا درس دیتا ہے جو صحافیوں کو کسی صورت قبول نہیں انہوں نے ضلعی انتظامیہ پشین سے مطالبہ کیا کہ وہ صحافی نجیب ترین پر حملہ کرنیوالوں کی فوری گرفتاری اور انہیں تحفظ دینے کیلئے اقدامات کریں

یہ بھی پڑھیں  خیبرپختونخوا اسمبلی: سینیٹ کی خالی نشست پرانتخاب کیلئے پولنگ جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker