پاکستانتازہ ترین

ذکی الرحمن لکھوی نے بھارت کو آواز کے نمونے فراہم کرنے سے انکار کردیا

اسلام آباد(بیوروچیف) ممبئی میں2008 میں ہونے والوں حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ ذکی الرحمن لکھوی نے معاملے کی تحقیقات کیلیے اپنی آوازوں کے نمونے بھارت کو فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔نجی ٹی وی نے بھارتی اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ کے حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایاکہ ذکی الرحمان لکھوی کے وکیل رضوان عباسی نے کہاہے کہ پاکستانی قانون کے مطابق آوازوں کے نمونے فراہم کرنے کیلئے ملزم کی رضا مندی ضروری ہے، انکے موکل نے پہلے بھی آواز کا نمونہ دینے سے انکارکیا تھا اورآئندہ بھی کرینگے۔یہ پیشرفت پاکستانی اور بھارتی وزرائے اعظم کی روس کے شہراوفامیں ہونے والی ملاقات کے بعدجاری اعلامیے کے 2دن بعد سامنے آئی جس میں دونوں ممالک نے اس بات پررضامندی دکھائی تھی کہ ممبئی حملوں کے ملزمان کی آوازوں کے نمونوں کا تبادلہ کیاجائے گا۔ اس مقدمے میں ضمانت کے بعد کئی ماہ نظر بند رہنے والے ذکی الرحمان لکھوی کو لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر14مارچ کو رہا کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  ابوظہبی : نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker