تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو: پولیس کے بدنام زمانہ منشیات فروشوں کےاڈوں پرچھاپے،30لیٹر کچی اوربیس بوتل ولایتی شراب برآمد

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔ تھانہ صدر پولیس کیبدنام زمانہ منشیات فروشوں کے اڈوں پر چھاپے ، ایک کلوسے زائد چرس ،30لیٹر کچی اور بیس بوتل ولایتی شراب برآمد کرکے کئی جانوں کو موت کے منہ سے بچالیا، تینوں ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور رائے بابر سعید نے ایس ایچ او ایوب گجر کو منشیات فروشوں کا قلع قمع کرنے کا حکم دیا جس پر تھانہ صدر کے ایس ایچ او ایوب گجر نے اپنی ٹیم سب انسپکٹرمحمد حسین ڈوگر ، فلک شیر اے ایس آئی کی ٹیم بنائی جس پر صدر پولیس نے سرچ آپریشن کرکے بگھیانہ کلاں سے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم کلیم سے ایک ہزاردس گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کردیا ۔دوسری جانب ملزم بلال سکنہ بگھیانہ سے 240گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کردیا ،تیسری جانب بھائی پھیروکے نواحی گاؤں اولکھ موڑ سے احسان عرف چھنی سے مضر صحت30لیٹر دیسی شراب اور بیس لٹر ولایتی شراب برآمد کرکے کئی معصوم جانوں کو بچالیا اور مقدمہ درج کرکے ملزم کو کیفرکردار تک پہنچادیا،شباب ملی کے ملک عثمان اور انجمن تاجران کوٹ رادھا کشن روڈ کے صدر رانا محمد رمضان نے پولیس کے اس اقدام پر ڈی پی اوقصور رائے بابر سعید کو مبارک باد دی اور کہا کہ موت کے سوداگروں کے ساتھ آہنی ہاتھو ں سے نمٹا جائے تاکہ نشے کی لعنت سے چھٹکاراحاصل کیا جاسکے

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:اغواء کی دو مختلف وارداتوں میں دوشیزہ اورایک شخص اغواء

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker