تازہ ترینعلاقائی

جھنگ:نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والے دو افرادکے قتل کےخلاف احتجاج

جھنگ(تحصیل رپورٹر)نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والے دو افراد کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے اہل علاقہ و تاجر برادری کی طرف سے پرامن شٹر ڈاؤن ہڑتال ورثا کی جانب سے احتجاجی ریلی ملزمان کو جلد سے جلد ٹریس کر کے گرفتار کیا جائے گاچوہدری حاکم علی ۔تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل ہونے والے دو افراد نعیم اسلم ،عبدالخالق کے قتل میں ملوث ملزمان کو تاحال ٹریس نہ کیا جا سکا جسکی وجہ سے گزشتہ روز انجمن تاجران ،اہل علاقہ اور لواحقین نے پرامن شٹر ڈاؤن ہڑتال کی تمام بازار بند رہے اور ایک ریل نکالی گئی جبکہ دونوں افراد کے قتل ہونے پر ڈی پی او جھنگ ذیشان اصغر نے سابقہ ایس ایچ او اور انچارج چوکی کو تبدیل کر کے نئے افسر تعینات کر دیے ہیں نئے افسروں نے چارج سنبھالتے ہی ملزمان کو ٹریس کرنا شروع کر دیا اور ریلی میں شریک ہو کر انچار ج چوکی منڈی شاہ جیونہ ملک عارف نے اہل علاقہ منڈی شاہ جیونہ کو قاتلوں کوٹریس کر کے جلد سے جلد پکڑ کرکیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی جبکہ تھانہ قادر پور کے ایس ایچ اوچوہدری حاکم علی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انشاء اللہ اپنی تعیناتی کے دوران علاقہ میں امن قائم کر کے رہیں گے اور علاقہ میں ہونے والے تمام جرائم کو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے جلد سے جلد قاتلوں کو بے نقاب کر کے عوام کے سامنے لائیں گے اور لواحقین کو انصاف دلوائیں گے

یہ بھی پڑھیں  پاکستانیوں نے دو سالوں میں 13 ارب روپے کے جنریٹر درآمد کئے‘ سٹیٹ بینک رپورٹ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker