تازہ ترینکھیل

پاک سری لنکا دوسرا ون ڈے کل پالی کیلے میں ہوگا

پالی کیلے(نمائندہ سپورٹس).پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ کل پالی کیلے میں کھیلا جائے گا۔پاکستانی ٹیم پالی کیلے پہنچ گئی جہاں آج شام وہ ٹریننگ میں حصہ لے گی ۔میچ کی تیاری کے لئے پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں بھرپور پریکٹس میں مصروف ہیں ۔امکان ہے کہ پہلا میچ جیتنے والی پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔محمد حفیظ کی بائیومیکنسکس رپورٹ ابھی تک نہیں آئی ہے۔اس لئے رپورٹ آنے تک حفیظ میچ میں بولنگ کراسکیں گے۔کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم پہلا میچ جیت کر ردہم میں آگئی ہے اور پوری کوشش ہے کہ سیریز جیت کر چیمینز ٹرافی کےلئے راہ ہموار کرلیں ۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوگا

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑا: صدر سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) محمد مظہر رشید چوہدری کے چچا چوہدری عبدالمجید گزشتہ روز انتقال کر گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker