تازہ ترینعلاقائی

راجہ فیملی کی جانب سے رمضان دسترخوان پرافطاری وڈنر کاسلسلہ زور شورسے جاری

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی / نا مہ نگار)راجہ عدیل عرف راجہ شانی اور انکے بیرون ممالک مقیم برادران راجہ شاہد آف دبئی،راجہ سفیر آف یوکے،واہ کینٹ رہائش پذیر راجہ واحد،راجہ زاہد ، کزن طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ آف بیول،والد محترم راجہ باغ حسین کی جانب سے رمضان دستر خوان پر افطاری و ڈنر کا سلسلہ زور شور سے جاری ہے،مذکورہ افراد کی جانب سے مقامی مساجد اور قرب و جوار کے مدارس میں افطاری باٹنے کا سلسلہ بھی جاری ہے،واہ کینٹ جی ٹی روڈ بلمقام اٹک موٹرز پر لگائے گئے دستر خوان پر سینکڑوں افراد روزانہ افطاری و ڈنر سے مستفید ہورہے ہیں،لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقہ میں ایسی خدا ترس اور مخیر حضرات کا ہونا دکھی انسانیت کے لئے نیک شگون ہے ،اللہ ان کے کاروبار اور گھر بھار میں برکتیں نازل کرے، ادہر راجہ عدیل عرف راجہ شا نی کا کہنا تھا کہ وہ یہ نیک کام اللہ کی خوشنودی کے لئے کرتے ہیں جس کا اجر اللہ تعالیٰ ہمیں کئی گنا دیتا ہے انھوں نے اپنے بیرون ممالک مقیم اپنے بھائیوں راجہ شاہد آف دبئی، راجہ سفیر آف یوکے کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ انکی خصوصی مالی معاونت سے اس کار خیر کو سرانجام دے رہے ہیں ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ گزشتہ دوسالوں سے اللہ تعالیٰ نے ہمیں توفیق دی ہے کہ اللہ کے راستے میں مسلسل رمضان دستر خوان کا اہتمام کیا جاتا ہے ،جبکہ ارد گرد کی مساجد اور مدارس میں بھی یہ سلسلہ جاری ہے، جبکہ اس اہتمام پر سات سے آٹھ لاکھ ماہانہ خرچ آتا ہے جو ہم سب مل کر اسے پورا کرتے ہیں ، انکا کہنا تھا کہ نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا اللہ سے تجارت کرنے کے مترادف ہے،دکھی انسانیت کی خدمت کر کے دل کو سکون ملتا ہے،مخیر حضرات اور صاحب ثروت لوگوں کو نیکی کے کاموں میں اپنا حصہ ڈالنا چاہئے،اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کاماہ رمضان سے بہتر مہینہ نہیں،انھوں نے اپنے والد محترم کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ راجہ باغ حسین نے ہمیں اس بات کی ترغیب دی اور انکے حکم کی بجاآوری کے لئے سب بھائی اس کار خیر میں حصہ ڈالتے ہیں انھوں نے کہا کہ اللہ نے زندگی دی تو سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ہر رمضان میں لوگوں کے لئے دستر خوان لگانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے ،راجہ شانی کے کزن معروف قانون دان طاہر محمود راجہ آف بیول نے کہا کہ اللہ تعالیٰ جن لوگوں کو توفیق دیتا ہے وہی نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے ہیں انھوں نے راجہ باغ حسین انکے پسران کی دینی خدمات پر انھیں خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کا بیڑا اٹھا رکھا ہے،انکا کہنا تھا کہ نفسا نفسی کے اس دور میں نیکی کو پھیلانا بھی عین عبادت ہے

یہ بھی پڑھیں  مسلمانوں کی بقاء اور سا لمیت کے لیے اتحاد امت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، الشیخ مصبا ح المالک لقمانوی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker