پاکستانتازہ ترین

متنازع تقریر: الطاف حسین کیخلاف 73مقدمات درج ہوگئے

کراچی(نامہ نگار)پاکستان کی سالمیت اور سیکیورٹی ادارے کیخلاف غلط زبان استعمال کرنے کے الزام میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کیخلاف اسلام آباد ،بلوچستان ،سندھ ،پنجاب اور شمالی علاقہ جات میں73 مقدمات درج کرلیے گئے ۔الطاف حسین کی متنازع تقریر کیخلاف ملک کے مختلف شہروں میں مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔متنازع تقریر کرنے پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کیخلاف سندھ میں 22 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔شکارپور ، سکھر ، روہڑی ، ٹھٹھہ، جیکب آباد ، بدین ، لاڑکانہ ،خیرپور ، دادو ، حیدرآباد ، مٹیاری ، میرپورخاص ، گھوٹکی اور میرپورماتھیلو میں درج کئے گئے مقدمات میں دفعہ 153 اے اور مختلف دفعات لگائی گئی ہیں ۔اسلام آباد میں 4 مقدمات سمیت ملتان ، چنیوٹ، سرگودھا ، راجن پور ، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، اوکاڑہ ، گجرات اور چیچہ وطنی سمیت پنجاب میں بھی الطاف حسین کیخلاف کئی مقدمات درج کیے گئے ہیں۔پنجاب کے مختلف شہروں میں ابتک 34 مقدمات درج کیے گئے ہیں ۔ بلوچستان میں بھی الطاف حسین کے خلاف 6 مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔خیبر پختونخوا میں3 ،کشمیر میں 2 جبکہ گلگت بلتستان میں اب تک الطاف حسین کیخلاف 2 مقدمات درج کئے گئے ہیں

یہ بھی پڑھیں  پہلی حج پروازاسلام آباد سےمدینہ منورہ کےلیے روانہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker