تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:واپڈا کا شہریوں کو عید کا تحفہ، ہزاروں روپے کے بوگس بل بھیج دیئے

ٹیکسلا ( نا مہ نگار)واپڈا کا شہریوں کو عید کا تحفہ ہزاروں روپے کے بوگس بل بھیج دیئے ،چھ سو بجلی استعمال کرنے والے کو چھ ہزار سات سو کی بجلی پر سات ہزار روپے بل مل گئے، غریب عوام کی چیخیں نکل گئیں،بجلی نادراد اور بل ہزاروں میں ،میٹر ریڈرز گھر بیٹھ کر سرکاری کام سرانجام دینے لگے ،محکمہ میں کوئی پوچھنے والا نہیں ،افسر سیٹ سے غائب رہتے ہیں ، بجلی بل کی تصحیح کرانے والوں کا رش عملہ غائب، شہریوں کااعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان میں واپڈا نے شہریوں کا خصوصی تحفہ دے ڈالا ، بوگس بلوں می ترسیل نے شہری حلقوں میں بھگ دھڑ مچا دی عوام بلبلا اٹھے ، عید کی خوشیاں ماند پڑ گئیں ، واپڈا کی جانب سے صارفین کو ہزاروں کے بل ارسال کردیئے گئے لوگوں کا کہنا ہے کہ ریڈنگ کے برعکس بل بھیجے گئے ، ہر بل پر ہزاروں روپے کا اضافی ٹیکس عائد کیا گیا ہے،عوامی حلقوں کی جانب سے وفاقی وزیر بجلی و پانی عابد شیر علی ، اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ غفلت کے مرتکب افسران و اہلکاروں کو کڑی سزا دی جائے ،جنہوں نے دانستہ گھر بیٹھ کر عوام کو شدید ہریشانی سے دوچار کردیا، ایک طرف عید کی آمد آمد ہے تو دوسری طرف واپڈا والوں نے بھاری بھرکم بل بھیج کر انکی ساری عید کر کری کردی،اتنے بھاری بھرکم بل ادا کریں یا بچوں کی عیدکی خوشیوں میں شریک ہوکر انکی ڈیمانڈیں پوری کریں ،عوامی حلقوں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ مجرمانہ غفلت کے مرتکب افسران و اہلکاروں کے خلاف کاروائی نہ کی گئی اور بوگس بل عوام پر ڈالے گئے تو ہم انتہائی احتجاج پر مجبور ہونگے،عوام کہنا تھا کہ جو صارفین حکومت کو باقائدہ ٹیکس ادا کرتے ہیں اور ریونیو میں اضافہ کرتے ہیں یہ نگی تلوار ان ہی کے سروں پر کیوں لٹکائی جاتی ہے

یہ بھی پڑھیں  قدیراورتقدیر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker