تازہ ترینفن فنکار

اداکارعمران ہاشمی نے کتاب لکھنے کا اعلان کردیا

ممبئی(نمائند سپورٹس) بے باک کردارنبھانے کے حوالے سے مشہور بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی نے اداکاری کے بعد اب مصنف بھی بنیں گے۔جی ہاں بالی ووڈ اداکارعمران ہاشمی اب کینسر سے آگاہی کے لئے کتاب لکھیں گے۔ عمران ہاشمی کی جانب سے کتاب لکھنے کا مقصد کینسر کے مریضوں اور ان کے ورثا کو اس مرض اور اس کے علاج کے بارے میں ممکن حد تک آگاہی فراہم کرنا ہے۔ ان کی کتاب ان دنوں کا احاطہ کرے گی جب ان کا اکلوتا بیٹا ایان کینسر کے موذی مرض سے لڑ رہا تھا اور وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ اس کے ساتھ تھے۔عمران ہاشمی اپنی کتاب میں کینسر کے علاج کے طریقوں اور اس دوران مریض کی خوراک کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کریں گے، اس سلسلے میں انہوں نے ناصرف سائنسی تحقیق کی ہے بلکہ کئی کتابوں کے بھارتی مصنف سید حسین زیدی سے بھی رہنمائی حاصل کی ہے۔واضح رہے کہ عمران ہاشی کا بیٹا ایان 2 سال قبل کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگیا تھا تاہم امریکا میں علاج کے بعد اب وہ رو بصحت ہے

یہ بھی پڑھیں  پانچ دن ، 8 حملے، لمحہ فکریہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker