پاکستانتازہ ترین

رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا

اسلام آباد(بیوروچیف)عید الفطرکاچانددیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کل (جمعہ کو) اسلام آباد میں چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی زیرصدارت ہوگا۔ وزارت مذہبی امورکے مطابق زونل اورضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پرہوں گے۔ وزارت مذہبی امور نے چاندکے حوالے سے شہادتوں کی اطلاعات کیلیے ایک سیل قائم کیاگیاہے جس میں ملک بھرسے اطلاعات موصول کی جاسکیں گی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاندنظرآنے یانہ آنے کے حوالے سے ان شہادتوں کومدنظررکھ کرفیصلہ کریگی۔ دریں اثناء شوال المعظم کاچاندجمعہ کو نظرآنے کاقوی امکان ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات اورسپارکوکی وزارت مذہبی امور کو16اور17جولائی کی ارسال کردہ موسمیاتی رپورٹ میں واضح کیاگیاہے کہ صوبہ خیبر پختونخوااوراسلام آباد سمیت ملک کے کسی بھی حصے میں عیدالفطرکاچاندنظرآنیکاقطعاً امکان نہیں کیونکہ جمعرات کوچاندسورج سے پہلے غروب ہوجائیگا۔

یہ بھی پڑھیں  سقوط ڈھاکہ،ناخن سے گوشت جدا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker