پاکستانتازہ ترین

بھارتی فورسز کی چپڑار سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اورگولہ باری سے 3 شہری شہید، 8 زخمی

سیالکوٹ(نمائندہ خصوصی) بھارتی فورسز کی چپڑار سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے 3 شہری شہید اور 8 زخمی ہو گئے جب کہ پنجاب رینجرز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی جاری ہے۔بھارتی سیکیورٹی فورسز نے سیالکوٹ کے چپڑار سیکٹر میں صالح پور، جمیاں اور پتوال نامی گاؤں میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولا باری کی جس کے نتیجے میں 3 شہری شہید جب کہ 8 زخمی ہو گئے۔ بھارتی گولہ باری سے متعدد مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا جب کہ شہریوں کے درجنوں مویشی بھی ہلاک ہو گئے۔ پنجاب رینجرز کی جانب سے بھارتی گولا باری کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی جنگی جنون میں مبتلا بھارتی سیکیورٹی فورسز سیالکوٹ میں ورکنگ باؤنڈری کے پھوک لیان سیکٹر پر فائرنگ اور گولہ باری کی جس پر پنجاب رینجرز کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں  پنجاب کا بجٹ آج پیش ہو گا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker