تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل میں پائی خیل لائن پر بجلی کے وولٹیج انتہائی کم

داؤدخیل (ضیانیازی سے)داؤدخیل میں پائی خیل لائن پر بجلی کے وولٹیج انتہائی کم ہونے کی وجہ سے جہاں شدید گرمی میں روزے داروں کو مشکلات کا سامنا ہے وہی کئی گھروں میں قیمتی اشیاء چل رہی ہیں ایس ڈی او علمدار شاہ کالاباغ ،اور ایکسین میانوالی خواجہ یسین کو کئی بار وولٹیج کی کمی کے بارے میں آگاہ کیا ہے لیکن ان کے کان پر جُوں تک نہیں رینگتی ہے جب کہ محلہ امیرے خیل مین نصب دو ٹرانسفارمر صرف دو فیز پر چل رہے ہیں اور ان پر لوڈ بھی بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے چوبیس گھنٹے وولٹیج کی کمی کا سلسلہ جاری رہتا ہے اس کے علاوہ پائی خیل لائن پر لوڈ شیدنگ بھی ہر آدھے گھنٹے کے بعد جاری ہے جس کی وجہ سے شدید گرمی پڑنے سے روزے داروں کو شدید تکلیف کا سامنا ہے داؤدخیل کے شہریوں نے ایکسین واپڈا میانوالی خواجہ یسین سے مطالبہ کیا ہے کہ امیر شہید چوک میں نصب دو سو کے وی کا ٹرانسفارمر جو اس وقت دو فیز پر چل رہا ہے اور جس پر محلہ اسلام آباد ،امیرے خیل ،اللہ خیل ،کے محلوں کو بجلی کی سپلائی دی جا رہی ہے جس کی وجہ سے لوڈ زیادہ وہنے کی وجہ سے اس کے وولٹیج انتہائی کم ہیں جبکہ دوسرے ٹرانسفارمر جو کہ چیرمین امیر عبد اللہ مرحوم کے گھر کے پا س ہے ا س پر بھی لوڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے ا س کے وولٹیج بھی کم ہیں جس کی وجہ سے گھروں کے پنکھے بھی نہیں چل رہے ہیں جس کی وجہ سے اہلیان محلہ شدید پریشان ہے

یہ بھی پڑھیں  لاہور:فردجرم عائدہونے پروزیراعظم کواپنے عہدے سے اخلاقی طورپر استعفیٰ دے دیناچاہئے:ایم اے تبسم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker