بین الاقوامیتازہ ترین

مقبوضہ کشمیرمیں عید کے موقع پرایک بارپھرپاکستانی پرچم لہرادیئے گئے

سری نگر(ڈیسک نیوز)مقبوضہ کشمیر کے مختلف شہروں میں بھارتی قابض فوج کے خلاف احتجاجی ریلیوں میں ایک بار پھر پاکستانی پرچم لہرادیئے گئے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے  حریت رہنماؤں کونمازعید کی ادائیگی سے روکنے اورانہیں حراست میں لیے جانے کے خلاف سری نگر میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکا نے سری نگر کی مرکزی عیدگاہ کے باہر سبز ہلالی پرچم لہراتے ہوئے پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی ۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کر نے کے لیے آنسو گیس سے شیلنگ بھی کی۔ اس دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔اس کے علاوہ اسلام آباد ،بارہ مولہ اور بڈگام سمیت  دیگر علاقوں میں بھی آزادی کے متوالوں نے قابض فوج کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پاکستانی پرچم لہرائے اور فضا جیوے جیوے پاکستان اور ہم کیا چاہتے آزادی  کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔

یہ بھی پڑھیں  آصف زرداری کی ضمانت میں 7 جنوری تک توسیع

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker