بین الاقوامیتازہ ترین

سردار محمد عبد القیوم خان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

بر منگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے )سردار محمد عبد القیوم خان نے مسلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجا گر کرنے میں کلیدی کردار ادا کیاان خیالا ت کا اظہا ر مقررین نے کونسل ہاءوس میں منعقدہ ایک تعزیتی ریفرنس کے دوران سابق صدر و وزیر اعظم آزاد کشمیر اور سپریم ہیڈ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے گراں قدر خدمات کے اعزاز میں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہو ءے کیا اس موقع پر کونسلر عنصر علی خان ، کونسلر مریم خان، کونسلر محمد ادریس ، کونسلر وسیم ظفر ،کونسلر بشارت داد، ٹی وی اینکر پرسن صایمہ ہارون ،رفعت مغل اور دیگر بھی موجود تھے ۔ انہو ں نے کہاکہ سردار محمد عبد القیوم خان ایک محب وطن اور ہر دل عزیز شخصیت تھے جنہوں نے پاکستان اور کشمیر کے رشتہ کو مضبوط بندھن میں ہمیشہ جوڑے رکھا ، انہو ں نے کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ دیکر کشمیریوں کا رشتہ مزید اسلامی جمہوریہ پاکستان سے مضبوط اور موءثر بنا دیا ۔ اللہ رب العزت مرحوم کی جد و جہد آزادی کے لیے علمی فکری اور عملی خدمات کو مقبولیت سے نوازے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرما یے آمین

یہ بھی پڑھیں  ساہیوال:عوام کے جان ومال کا تحفظ اور انصاف کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہیں،عاطف اکرام

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker