پاکستانتازہ ترین

قوم کا پاک فوج پر اعتماد ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہے،، سربراہ پاک فوج

راولپنڈی(بیوروچیف) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ مٹھی بھر دہشت گرد اب فرار کی راہ پر ہیں مگر انہیں چھپنے کو جگہ نہیں ملے گی.سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف شمالی وزیرستان پہنچے جہاں انہوں نے اگلے مورچوں پر تعینات پاک فوج کے جوانوں اور افسران سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ مادر وطن کی حفاظت کےلیے اپنے گھروں سے دور رہنا قابل فخر فوجی روایت ہے، پوری قوم مسلح افواج کے  یچھےکھڑی ہے، قوم کا پاک فوج پر اعتماد ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہے، قوم کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔ انہوں نے آپریشن ضرب ضب میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ مٹھی بھر دہشت گرد اب فرار کی راہ پر ہیں مگر انہیں چھپنے کو جگہ نہیں ملے گی۔ آرمی چیف شمالی وزیرستان پہنچنے والے آئی ڈی پیز اور قبائلی عمائدین سے بھی عید ملے اور آپریشن کے متاثرین کی قربانی اور جذبے کو سراہا۔اس سے قبل جنرل راحیل شریف جنوبی وزیرستان میں اگلے مورچوں پر پہنچے جہاں انہوں نے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی اور انہیں عید کی مبارک باد دی۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان ایک سونے کی چڑیا ہے اس کی حفاظت کرنا نوجوانوں کا فرض ہے،عابد بودلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker