تازہ ترینفن فنکار

’’بجرنگی بھائی جان‘‘ نے پہلے ہی روز باکس آفس پر دھوم مچادی

ممبئی(نمائندہ شوبز) بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی نئی فلم’’بجرنگی بھائی جان‘‘ نے ریلیز کے پہلے ہی روز باکس آفس پر دھوم مچادی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی نئی ریلیز ہونے والی فلم’’بجرنگی بھائی جان‘‘ نے  ریلیز ہوتے ہی کامیابی کا سفر شروع کردیا ہے۔ شائقین نے فلم میں سلمان خان کی اداکاری کو  نہ صرف سراہا ہے بلکہ انہیں سنیما گھروں کا رخ کرنے پر مجبور کردیا ہےجب کہ سنیما گھروں میں  فلم کی ہاؤس فل نمائش جاری ہے۔’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کی کامیابی کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ فلم نے ریلیز کے پہلے ہی روز صرف بھارت میں 27 کروڑ 25 لاکھ روپے بٹورلیے ہیں جب کہ فلم نے مشرق وسطیٰ سے 2 کروڑ روپے، آسٹریلیا سے ایک لاکھ 25 ہزار ڈالر جب کہ نیوزی لینڈ سے 55 ہزار ڈالر کا بزنس کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  جہلم:مضرصحت گوشت فروخت کرنے والے قصاب کو ویٹرنری ڈاکٹر نے اٹو رکشہ سمیت گرفتار کرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker