تازہ ترینکھیل

پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کے ٹو سر کرنے کی کوشش میں زخمی

گلگت(نمائندہ سپورٹس)ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کے ٹو کی چوٹی کو سر کرنے کوشش میں زخمی ہوگئیں۔پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ دنیاکی دوسری بلند ترین اور مشکل چوٹی کے ٹو کو سر کرنے کی کوشش میں زخمی ہوگئیں۔ ثمینہ بیگ ایک چٹان کو کود کر پار کرنے کی کوشش کر رہی تھیں کہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور نوکیلی چٹان سے ٹکرا کر زخمی ہوگئی۔واضح رہے کہ ثمینہ بیگ کا نام 19 مئی 2013 کو اس وقت میڈیا کی زینت بنا جب انہوں نے دیگر 2 بھارتی کوہ پیما خواتین کے ساتھ دنیا کی سب سے بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سرکیا۔ دنیا بھر کے لیے یہ تاریخی موقع تھا کہ جب ان خواتین نے ماؤنٹ ایورسٹ پر پاکستان اور بھارتی جھنڈوں کو لہرایا۔

یہ بھی پڑھیں  ایک دن الیکشن کمیشن کے ساتھ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker