پاکستانتازہ ترین

ملک بھرمیں عید الفطرکا پہلا روزمذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا

لاہور(پاک نیوز)ملک بھر میں عید الفطر کا پہلا روز مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا جب کہ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے۔ملک بھر میں عیدالفطرپورے مذہبی جوش وجذبے سے منائی جارہی ہے، عید کے پہلے روز ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں عید الفطر کی نماز کے اجتماعات ہوئے۔ لاکھوں مساجد، عید گاہوں اور کھلے میدانوں میں نماز عید ادا کی گئی۔ نماز کے بعد ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اوردہشت گردی کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، اس کے علاوہ مقبوضہ کشمیر و فلسطین کی آزادی اور مسلم ممالک میں جاری فتنہ و فساد کے خاتمے کے لئے بھی اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا کی گئی

یہ بھی پڑھیں  ورلڈکپ وارم اپ میچ کا آغاز8فروری سے ہوگا،14مجموعی وارم اپ میچ ہوں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker