پاکستانتازہ ترین

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم الحاقِ پاکستان منا رہےہیں

اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج یوم الحاقِ پاکستان منارہے ہیں ،،کشمیر ی نمائندوں نے 1947 کو پاکستان سے الحاق کی متفقہ قرارداد منظور کی تھی 19 جولائی، انیس سو سینتالیس کو کشمیر کے عوامی نمائندوں نے آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے اجلاس میں پاکستان سے الحاق کی متفقہ قرارداد منظور کی تھی جس کی یاد میں ہر سال یہ دن منایا جاتا ہے ۔اُس قرار داد میں جموں کشمیر اور اس کے عوام کی امنگوں، جغرافیائی اہمیت اور مذہب سمیت ایک جیسے ثقافتی ورثے کے باعث پاکستان کے ساتھ الحاق کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کشمیرکا مستقبل پاکستان سے لازم و ملزوم قرار دیا گیا تھا۔اسی قرار داد کی بنیاد پر برطانوی حکمرانوں نے برصغیر کی تقسیم فارمولے کے تحت یہ آزادی دی تھی کہ کشمیری جس ملک کے ساتھ چاہیں الحاق کرلیں۔کشمیری قیادت اور عوام نے عیدالفطر کے پہلے روز کل بھی پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار اس طرح کیا کہ بھارت مخالف مظاہروں میں پاکستانی پرچم لہرائے اور پاکستان زندہ باد کے نعرےلگائے ، یہ مظاہرے سری نگر اسلام آباد اور کشتواڑ سمیت مختلف شہروں میں کیے گئے ،قابض انتظامیہ نے تمام حریت قیادت کو گھرو ں میں نظربند کردیا

یہ بھی پڑھیں  ریت کے گھر بناؤ ابھی ،،،،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker