تازہ ترینکھیل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائےگا

کراچی(نمائندہ سپورٹس)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائےگا۔کولمبو میں پاکستان ٹیم کی کامیابی شائقین کے لئے عید کا تحفہ ہوگی۔پہلا میچ جیتنے کے بعد پاکستان ٹیم دوسری ایک روزہ میچ میں ناکام رہی تھی۔پاکستان ٹیم کا بڑا امتحان فائنل الیون کا انتخاب بن گیا ہے، حفیظ کے بالنگ ایکشن پر پابندی پاکستان ٹیم کے کمبی نیشن پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔کپتان اظہر علی کے کاندھوں پر بھاری زمہ داری اور بالنگ کرنےکا اضافی بوجھ بھی ہو سکتا ہے ،پریما داسا اسٹیڈیم کی وکٹ کےلیے یہی گمان ہے کہ وہ بھی خوب رنز اگلےگی۔یعنی بولرز کا ایک بار پھر کڑا امتحان ہوگا۔میچ دوپہر دو بجے کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  ماں کی ممتا اور بیٹے کا کردار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker