تازہ ترینکھیل

پاکستان کا تیسرے ون ڈے میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

کولمبو(نمائندہ سپورٹس) پاکستان نے تیسرے ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے جب کہ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ کولمبو میں کھیلے جارہے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستانی کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، اظہر علی نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے اس لیے پہلے بیٹنگ کرکے اچھا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے جب کہ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے بابر اعظم کی جگہ عماد وسیم کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ آئی سی سی نے بولنگ ایکشن غلط ثابت ہونے پر محمد حفیظ کی بولنگ پر ایک سال کی پابندی کا سامنا ہے جس کے باعث وہ آج بطور بیٹسمین میدان میں اتریں گے جب کہ بولنگ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے آل راونڈر عماد وسیم کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔قومی ٹیم نے 5 میچوں کے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں محمد حفیظ کی آل راونڈر کارکردگی کی بدولت سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست سے دوچار کیا تھا جب کہ دوسرے ایک روزہ میچ میں آئی لینڈرز نے کشال پریرا اور چندیمل کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں  ’’تلوار عضب ‘‘اور ’’تلوار حق‘‘

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker