تازہ ترینعلاقائی

قائم مقام ڈی ایس پی ٹریفک قصور انسپکٹر حاجی محمد رفیق نے قانون نافذ کردیا

bhai pheruبھائی پھیرو(نامہ نگار) قائم مقام ڈی ایس پی ٹریفک قصور انسپکٹر حاجی محمد رفیق نے قانون نافذ کردیا،ٹریفک کا قبلہ دُرست،ضلع بھر میں ٹریفک کا پہیہ رواں دواں ،سفارشی و رشوت خورملازمین کی محکمہ میں کوئی جگہ موجود نہیں قائم مقام ڈی ایس پی ٹریفک پولیس قصور۔تفصیلات کے مطابق۔ گزشتہ روز قائم مقام ڈی ایس پی ٹریفک قصور حاجی محمد رفیق نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رشوت خور اور سفارشی اہلکاروں کی محکمہ میں کوئی جگہ موجود نہیں ہے اور ضلع بھر میں اس وقت ٹریفک قوانین پر سخت پابندی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے اور آئندہ کسی بھی اہلکار کے متعلق اگر رشوت کی کوئی شکائت موصول ہوئی تو اُس اہلکار کے خلاف فوری طور پر محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی مزید انہوں نے کہا کہ اس وقت ضلع بھر میں ٹریفک کا پہیہ رواں دواں ہوچکا ہے اور اس وقت ہرسرکل میں ہونہار افسر کو تعینات کیا گیا ہے جنہوں نے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرواتے ہوئے ٹریفک رواں دواں رکھی ہوئی ہے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹوں کو بھاری جرمانے کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین کو یقینی بنانے کے متعلق بھی ٹرانسپورٹروں کو آگاہ کیابعدازاں شہری حلقوں نے سرکل پتوکی میں جاوید اختر اے ایس آئی کو ٹریفک انچارج سرکل پتوکی تعینات کرنے پر ڈی ایس پی صاحب قصور کا شکریہ ادا کیا

یہ بھی پڑھیں  آبپاشی کےجدیدذرائع سےپانی کی کمی پرقابوپایاجاسکتاہے،ملک اکرم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker