تازہ ترینکھیل

قوم کیلئے عید کا تحفہ، پاکستان تیسرا ون ڈے میچ جیت گیا

کولمبو(نمائندہ سپورٹس)تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور اظہر علی نے ٹیم کو 93 رنز کا آغاز فراہم کیا احمد شہزاد 44 اور اظہر علی 49 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جب کہ محمد حفیظ 54 رنز بنا کر پویلین لوٹے اور سرفراز احمد نے کیرئیر کی دوسری نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 77 رنز اسکور کیے جب کہ شعیب ملک 42 اور محمد رضوان 35 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں کے نقصان پر جیت کے لیے 317 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان نے سری لنکا پر پوزیشن مضبوط کرلی تھی تاہم اس دوران سری لنکن تماشائی اپنی ٹیم کو ہارتے نہ دیکھ سکے اور اسٹیڈیم میں ہلڑ بازی شروع کردی جس کے بعد پاکستانی سپورٹرز پر پتھراؤ کیا گیا اور گراؤنڈ میں بھی دیگر سامان پھینکا گیا۔اسٹیڈیم میں ماحول بدنظمی کا شکار ہونے کےبعد کھیل کو فوری طور پر روک دیا گیا اور دونوں ٹیموں کے کرکٹر اسٹیڈیم سے باہر چلے گئے تاہم کچھ دیر بعد صورتحال قابو میں آتے ہی میچ دوبارہ شروع کردیا گیا۔جواب میں سری لنکا کی ٹیم 181رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔سری لنکا کی طرف سے تھرمینا 56رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے چار،انور علی اور عمادوسیم نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:مضرصحت گوشت اورغیرمعیاری کھاد فروخت کرنے پر3افراد کیخلاف مقدمات درج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker