بین الاقوامیتازہ ترین

لندن میں بھوک ہڑتال کے لیے اجازت درکار نہیں ہوتی،ماہرین

لندن(ڈیسک نیوز)الطاف حسین نے تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے وہ کہتے ہیں کہ مقامی انتظامیہ کی اجازت ملتے ہی بھوک ہڑتال شروع کردیں گے۔ذرائع کے مطابق قانونی ماہرین کہتے ہیں کہ تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھنے کے لیے ویسے تو کسی اجازت کی ضرورت نہیں ہوتی تاہم اجازت لینے کے بعد پولیس کچھ ضروری انتظامات کرتی ہے، جس میں پہلے تو وہ اجازت لینے والوں سے جگہ کا تعین کرنے کے سلسلے میں پوچھتی ہے، جبکہ بھوک ہڑتال میں لوگوں کی تعداد وغیرہ کا معلوم کرتی ہے، اور پھر وہ سیکیورٹی دینے لیے وہاں اپنے کانسٹیبل تعینات کرتی ہے۔اسکے علاوہ بھوک ہڑتال کرنے والوں کو طبی سہولت بھی دیتی ہے۔پولیس بھوک ہڑتالی کا حالت خراب ہونے پر کھلانے پلانے کی کوشش کرتی ہے تاہم زبردستی نہیں کرتی۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور،اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں بوندا باندی،سردی پھر لوٹ آئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker