پاکستانتازہ ترین

رابطہ کمیٹی کی الطاف حسین سے بھوک ہڑتال کا فیصلہ واپس لینے کی اپیل

کراچی(نمائندہ سپورٹس)ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے الطاف حسین سے بھوک ہڑتال کا فیصلہ واپس لینے کی اپیل کی ہے۔ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کارکنوں کو اپنی اولاد کی طرح چاہتے ہیں۔ کارکنوں پر مظالم پر الطاف حسین بے چین ہیں۔کراچی میں رابطہ کمیٹی کے دیگر ارکان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ الطاف حسین کے بھوک ہڑتال کے فیصلے پر کارکن پریشان ہیں۔ رابطہ کمیٹی سمیت تمام کارکن الطاف حسین سے اپنا فیصلہ واپس لینے کی اپیل کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو الزامات کے سوا کچھ نہیں ملا۔ ایم کیو ایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل اور تارگٹ کلنگ جاری ہے لیکن انصاف نہیں دیا جا رہا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : یوم دفاع پاکستان قوم کے لازوال عزم ، جرات بہادری اوربے مثال جذبے کی یاد دلاتا ہے ۔ عبدالحمید شاد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker