پاکستانتازہ ترین

الیکشن کمیشن کا پنجاب اورسندھ میں منگل کوغیرحتمی انتخابی فہرستیں آویزاں کرنےکا اعلان

اسلام آباد(بیوروچیف)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور سندھ میں منگل کو غیرحتمی انتخابی فہرستیں آویزاں کرنےکا اعلان کردیا ہے۔ سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں منگل سے غیرحتمی انتخابی فہرستیں آویزاں کرے گا، یہ فہرستیں متعلقہ رجسٹریشن افسران اوراسسٹنٹ رجسٹریشن افسران کے دفاتر میں 7 روز تک آویزاں رہیں گی، جس کا مقصد سندھ اور پنجاب کی انتخابی فہرستوں میں موجود ممکنہ غلطیوں کو دور کرنا اور فہرستوں کی تیاری میں اعتراضات کو درج کرنا ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب اور سندھ میں 20 ستمبر کو بلدیاتی انتخابات کرائے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:15مسلح ڈاکوئوں نے مزارعین کو یرغمال بنا کرلاکھوں کا سامان لوٹ لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker