بین الاقوامیتازہ ترین

ایران کو ایٹم بم بنانے سے روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا جا سکتا ہے، امریکی وزیردفاع

نیو یارک(ڈیسک نیوز)امریکی وزیرِ دفاع ایشٹن کارٹر کا کہنا ہے کہ ایران سے جوہری معاہدے کے باوجود اسے ایٹم بم بنانے سے روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔تل ابیب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایشٹن کارٹر کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ طے پانے والا معاہدے سے خطے میں خطرے اور عدم استحکام کا اہم عنصر ختم ہو جاتا ہے۔ اس معاہدے میں کوئی ایسی بات نہیں جس کی وجہ سے فوجی آپشن کا استعمال نہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ انھیں ااس معاہدے پر اسرائیلی سوچ بدلنے کی امید نہیں ہے تاہم وہ اسرائیل کو اس بات کا یقین دلائیں گے کہ اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے کا امریکی عزم یوری طرح برقرارہے۔واضح رہے کہ ایران اور6 عالمی قوتوں امریکہ، برطانیہ، فرانس، روس، جین اور جرمنی کے درمیان ہونے والے اس معاہدے کے مطابق ایران اپنے جوہری پروگرام کو محدود کرے گا جس کے عوض اس کے خلاف پابندیوں میں بھی کمی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کی چھٹی پوزیشن برقرار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker