پاکستانتازہ ترین

بالائی علاقوں میں بارشیں،تربیلااور منگلا ڈیم میں پانی کی آمد بڑھ گئی

لاہور(پاک نیوز ……..بالائی علاقوں میں بارشوں کے بعد ڈیموں میں پانی کی آمد بڑھ گئی۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح15 سو پچیس فٹ، منگلا میں12 سو 33فٹ تک پہنچ گئی۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح15 سو 24 اعشاریہ 5 فٹ ہوگئی ہے۔ یہاں پانی کی آمد 3 لاکھ 66 ہزار 800 کیوسک جب کہ اخراج 3لاکھ 26 ہزار 700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 12 سو 33 فٹ سے زیادہ ہے جبکہ یہاں پانی کی آمد 75 ہزار 638 کیوسک اور اخراج 60ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  جسٹس فائز عیسی سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن بن گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker