تازہ ترینعلاقائی

جھنگ:تیز رفتار کار نے سائیکل سوارکوکچل دیا

جھنگ(تحصیل رپورٹر)جھنگ سرگودھا روڈ اڈ ا اکڑیانوالا کے قریب سرگودھا سے جھنگ جانے والی تیز رفتار کار نے سائیکل سوار کو کچل دیا سائیکل سوار جاں بحق۔واقعہ کے مطابق نواحی علاقہ اڈا اکڑیانوالا کے رہائشی خضر حیات کلیکہ ولد محمد امیر سائیکل پر سوار ہو کر براستہ جھنگ سرگودھا روڈ کراس کر کے موضع اتوآنہ جا رہا تھا کہ جیسے ہی وہ لنک روڈ کے قریب پہنچا توسرگودھا سے جھنگ جانے والی نامعلوم کار نے اسے کچل دیا جس پر وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرے واقعہ میں اکڑیانوالا کے رہائشی ٹوٹی خان ولد لاڑی خان لنک روڈ اتوآنہ رکشہ لے کر جا رہا تھاکہ تیز رفتاری کی وجہ سے سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گیا جسکی وجہ سے ٹوٹی خان شدید زخمی ہو گیا جبکہ کار کلا بازیاں کھاتی ہوئی تباہ ہو گئی کار ڈرائیور معجزانہ طو ر پر محفوظ رہا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا

یہ بھی پڑھیں  کوہاٹ پولیس کا متاثرین کا راشن فروخت کرنے والے گودام پر چھاپہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker