تازہ ترینکھیل

پاکستان کی جیت کی خوشی پر ثانیہ مرزا کا پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ رقص

کولمبو(نمائندہ سپورٹس)سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں کامیابی نے عید کا مزہ دوبالا کردیا اورکولمبو میں موجود بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا نے بھی پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ مل کرخوب جشن منایا ۔ ثانیہ مرزا کے شوہر اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے ٹوئٹر پر ایک ڈب میش ویڈیو شئیر کی ہے جس میں وہ خود اور ان کی اہلیہ دیگر پاکستانی کرکٹر کے ساتھ مل کر جیت کا جشن مناتے ہوئے رقص کررہے ہیں۔ بالی ووڈ فلم ‘خوبصورت’ کے گانے ‘ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے’ پر رقص کرتے ہوئے کھلاڑی اور ثانیہ مرزا خوب موج مستی کرتے نظر آرہے ہیں ۔ویڈیو میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے پیچھے احمد شہزاد،محمد عرفان، احسان عادل،مختاراحمد،بلال آصف اوربابراعظم بھی موجود ہیں  ۔واضح رہے کہ اتوار کو پاکستانی ٹیم نے سری لنکا کو تسیرے ون ڈے میں 135 رنز سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز میں 1-2سے برتری حاصل کرلی ہے۔سیریز میں شعیب ملک بھر پور فارم میں ہیں اور اب تک 2 نصف سینچریاں بنا چکے ہیں۔دوسری طرف ثانیہ مرزا بھی سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے ومبلڈن 2015 میں مارٹینا ہنگس کے ساتھ مل کر خواتین ڈبلز کا خطاب جیت کر آرہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  جمبر: مین اڈا بازار کے مین ہول بند، عوام کومشکلات کا سامنا،اے سی سے نوٹس کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker