پاکستانتازہ ترین

پشین:ملک دشمن قوتیں چائیے جوبھی ہوانکے خلاف دیواربن کرکھڑے رہینگے ،کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل ناصرجنجوعہ

eeُپشین(بیوروچیف/ملک سعداللہ جان ترین)کمانڈر سدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کہا کہ سانحہ مستونگ پشتون بلوچ اقوام کو لڑانے کی سازش تھی سانحے میں ملوث کئی دہشتگردوں کو کیفرکردار تک پہنچاچکے ہیں ملک دشمن قوتیں چائیے جو بھی ہو انکے خلاف دیوار بن کر کھڑے رہینگے پاکستان کی عزت وآبرو پر ایک آنچ نہیں آنے دینگے سانحہ مستونگ کے شہداء کو کبھی نہیں بھولیں گے سانحہ مستونگ بڑاسانحہ ہے ملک دشمن قوتوں کی ایماء پر ظالموں نے اپنے ہی لوگوں کو موت کی نیند سلا دیاسانحے نے ہمارے دلو ں پر زخم لگائیں ہیں انہیں بھی چھوٹ ضرورلگائینگے دہشتگردوں کے کیمپوں اور ٹھکانوں تک پیچھا کررہے ہیں کوئی دہشت گرد نہیں بچھے گا شہدا مستونگ کے لواحقین اپنے آپکو تنہاء نہ سمجھے ہم انکے ساتھ ہیں وہ عید کے پہلے دن پشین ڈی سی ریسٹ ہاوس میں شہداء مستونگ کے لواحقین سے اظہار ہمدردی ویکجہتی کے موقع پر خطاب کررہے تھے اس موقع پر آئی جی ایف سی شیرافگن کرنل حسن ایم این اے مولوی آغا محمد ایم پی اے عبدالمالک کاکڑ ڈپٹی کمشنر پشین عبدالواحد کاکڑڈی پی او عبدالحٰی بلوچ مقامی اخبار کے ایڈیٹر انچیف ملک سعد اللہ جان ترین جے یو آئی (نظریاتی)کے مولوی محمد حنیف میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین سید شراف آغا ڈسٹرکٹ چیئرمین عیسیٰ روشان ڈپٹی ڈسٹرکٹ چیئرمین صورت خان کاکڑ اسسٹنٹ کمشنر سمیع اللہ کاکڑبھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ محب وطن پاکستانیوں کو سینوں میں جگہ دینگے اور ملک دشمن عناصر کو معاف نہیں کیا جائیگا گزشتہ روز خودکش بمبار ہزارہ ٹاون میں حملے کی غرض سے داخل ہونیکی کوشش سیکورٹی گارڈ ناکام بناکر دہشت گرد وں کی مذموم مقاصد اور دین میں افراتفری کی کوشش کو خاک میں ملا دیا شہدا کے لواحقین کیساتھ دکھ بانٹنے اور عید کی خوشیاں ساتھ منانے آئے ہیں انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی تاکید پر عید کا پہلا دن سانحہ مستونگ شہداء کے لواحقین کیساتھ غم ودکھ بانٹنے اورعید کی خوشیاں ساتھ منانے پشین آئے ہیں انہوں نے کہا کہ سانحہ مستونگ واقعہ پشتون بلوچ اقوام کو آپس میں لڑانے خون کی ندیاں بہانے اور آگ و خون کا کھیل کھیلنے کیلئے کیا گیا جنھیں اس مذموم چال میں کامیابی نصیب نہیں ہوئی مستونگ سانحہ شہداء کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے شہداء کے لواحقین کوکبھی تنہاء نہیں چھوڑیں گے آخر میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ آئی جی ایف سی شیرافگن ایم این اے مولوی آغا محمد ایم پی اے عبدالمالک کاکڑ ڈسٹرکٹ چیئرمین عیسیٰ روشان و دیگر نے لواحقین میں عید گفٹ بھی تقسیم کئے

یہ بھی پڑھیں  تلکارتنے دلشان نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کر دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker