تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل :ہم نے ہمیشہ عوامی سیاست کی نہ کے انتقامی سیاست،عبیداللہ خان شادی خیل

داؤدخیل (ضیانیازی سے) حلقہ این اے اکہتر میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہونگے اور تمام شادی خیل گروپ کے ساتھیوں کو مساوی فنڈز مہیاء کریں گے اور کسی علاقے کو نظر اندا زنہیں کریں گے ہم نے ہمیشہ عوامی سیاست کی نہ کے انتقامی سیاست کی اس وقت حلقہ میں مسلم لیگ ن کی حکومت کی جانب سے اربوں روپے کے ترقیاتی کام جاری ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ایم این اے عبید اللہ خان شادی خیل اور مسلم لیگ ن کے ایم پی اے امانت اللہ خان شادی خیل نے داؤدخیل کے وفد سے عید کے موقع پر شادی خیل ہاوس پر کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت میانوالی بنوں روڈ جو ایک ارب روپے سے زائد منصوبہ ہے جس پر تیزی کے ساتھ کام جاری ہے اور اس ماہ کے آخر پر فیز ٹو کا افتتاح کر دیا جائے گا جس سے مخالفین کی بولتی بند ہو جائے گی کہ اس فیز کو چھوڑ دیا گیا ہے ا سکے علاقہ کیڈٹ کالج کوٹ چاندنہ بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور داؤدخیل لاری اڈہ سے خیر آباد تک وزیر اعلی پنجاب دیہی روڈ پروگرام کے تحت سڑک کی تعمیر کی منظوری ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ داؤدخیل کو سلیب روڈ اور سیوریج کے لیے بھی فنڈز جلد مہیاء کریں گے داؤدخیل کو منصوبہ بندی کر کے ا س بار سیوریج کی لائینوں کا کام کیا جائے گا تاکہ بعد میں عوام کو کسی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہو انہوں نے کہا کہ داؤدخیل راولپنڈی روڈ پر بھی کام جاری ہے جو کہ اس سال کے آخر تک مکمل ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن کلین سویپ کرئے گی انہوں نے کہا کہ ساتھیوں کے ساتھ مشاورت کر کے مضبوط امیدوار سامنے لائیں گے انہوں نے کہا بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی کامیابی ان کے علاقوں کی ترقی کی کامیابی ہو گی کیونکہ حکومت پنجاب میں مسلم لیگ ن کی ہے اور امیدوار اس کے جیت کر اپنے علاقے میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا سکیں گے اگر پھر عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیے تو پھر وہی حال ہو گا حلقوں کا جو ا سوقت پی پی 44میں عوام کا ہے کہ صوبائی ایم پی اے کی جانب سے ابھی تک ایک روپے کا فنڈز بھی نہیں لگا جو کہ علاقے کی بدقسمتی ہے لیکن ہم پھر بھی بلاتفریق ان حلقوں میں بھی ترقیاتی کاموں کے جال بچھا رہے ہیں تاکہ عوام کو تما م بنیادی سہولتیں بہم پہنچ سکیں ۔

یہ بھی پڑھیں  اللہ سب دیکھ رہا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker