پاکستانتازہ ترین

ڈیموں میں پانی کی آمد ، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1526 فٹ ہو گئی

لاہور(نمائندہ پاک نیوز)پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارشوں کے بعد مختلف دریاؤں اور نالوں میں درمیانے اور نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے سندھ پر تربیلا ڈیم اور خان پور ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر اسپل ویز کھول دیے گئے ۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1526 فٹ اور خان پور ڈیم میں 1982 فٹ ہوگئی ۔ تربیلا میں پانی کی آمد 3 لاکھ 49 ہزار 200 کیوسک رکارڈ کی گئی ۔منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1234 فٹ ہوگئی ہے۔ پانی کی آمد 71 ہزار 729 اور اخراج 60 ہزار کیوسک ہے ۔خیبر پختون خوا کے بیشتر دریاؤں اور نالوں میں درمیانے اور نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ فلڈ سیل کے مطابق دریائے کابل میں ورسک اور نوشہرہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ ورسک میں پانی کا بہاو 50 ہزار 920 اور نوشہرہ میں 94 ہزار 600 کیوسک رکارڈ کیا جارہا ہے۔ اٹک خیر آباد کے مقام پر بھی دریائے سندھ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ پانی کا بہاو 4 لاکھ 800 کیوسک رکارڈ کیا جارہا ہے۔راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کے بعد نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہوئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق نالہ لئی میں گوال منڈی کے مقام پر پانی کی سطح 10فٹ اور کٹاریاں کے مقام پر 11 فٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:ڈاکو دن دیہاڑے نوجوان سے موٹر سائیکل اور موبائل لوٹ کر فرار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker