تازہ ترینعلاقائی

جماعت اسلامی میانوالی حلقہ پی پی 44کی جانب سے بینین ٹری پارک میں عید ملن پارٹی کا اہتمام

داؤدخیل (ضیانیازی سے )جماعت اسلامی میانوالی حلقہ پی پی 44کی جانب سے بینین ٹری پارک گندہ نالہ میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں صدر شباب ملی پاکستان زبیر گوندل ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پنجاب تنظیر الحسن اعوان ،امیر جماعت اسلامی سرگودہا عدیل باسط ،امیر جماعت اسلامی میانوالی حافظ جاوید اقبال ساجد ،عبد الوہاب خان گروپ لیڈر پی پی 44 ، مزدور لیڈروں ریاض خان ،شفاء اللہ خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے ہمیں رمضان کے بابرکت ماہ میں روزے رکھنے کی تو فیق دی اب ہمیں چاہیے کہ ہم اللہ اور اس کے رسول کے بتائے ہوئے طریقوں پر عمل کریں اپنی سیاست کو درست کریں اور اچھے اور باکردار لوگوں کو سامنے لائیں جو کہ عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کریں اور ظالموں اور وڈیروں کے خلاف ڈٹ کر ان کا مقابلہ کریں اور اب جماعت اسلامی ڈور ٹو ڈور مہم چلائے گی یہ واحد جماعت ہے جو اللہ اور اس کے رسول کے بتائے ہوئے اسلام پر عمل پیرا ہے انہوں نے کہا کہ جب بھی داؤدخیل کے مزدوروں کے ساتھ ظلم ہو ا تو جماعت اسلامی ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئی ہے اس لیے اب بلدیاتی الیکشن میں جماعت اسلامی کے ورکروں کو چاہیے کہ دیانت دار ،مخلص جوانوں کو الیکشن میں آگے لائیں ا سموقع پرڈپٹی جنرل سیکرٹری پنجاب تنظیر الحسن اعوان اور امیر جماعت اسلامی سرگودہا عدیل باسط نے حلقہ پی پی 44کے گروپ لیڈر عبد الوہاب خان کو پچا س ،پچاس ہزار روپے دیے جو کہ حلقہ میں الیکشن مہم کے دوران ان کے کام میں خرچ ہوں

یہ بھی پڑھیں  اسپاٹ فکسنگ میں ملوث 5بھارتی کرکٹرز پر پابندی عائد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker