تازہ ترینعلاقائی

جماعةالدعوة نےسیلاب متاثرین ضلع لیہ کے مختلف علاقوں میں موٹر بوٹ سروس شروع کردی

لاہور (پریس ریلیز) جماعةالدعوة نے جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرہ ضلع لیہ کے مختلف علاقوں میں موٹر بوٹ سروس شروع کر دی۔ فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے رضاکار کشتیوں کے ذریعہ متاثرین تک کھانا پہنچارہے ہیں اور انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔ایف آئی ایف کے چیئرمین حافظ عبدالرﺅف لیہ پہنچ کر خود امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کررہے ہیں۔ جماعةالدعوة کے رضاکاروں کی جانب سے ابتدائی طور پر لیہ کے نواحی علاقوں بستی چنڈیالہ، بستی ملانہ، بستی کالم ہانہ اور بستی چتروالہ کے علاقوں میں موٹر بوٹ سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔ دور دراز کے علاقوں میں گھرے سیلاب متاثرین کو ناصرف پکا پکایا کھانا فراہم کیاجارہا ہے بلکہ انہیں ان کے قیمتی سامان سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔اسی طرح کوٹ مٹھن اور روجھان میں بھی امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ جماعةالدعوة کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کی طرف سے سکردو میں گذشتہ روز میڈیکل کیمپ لگا کر متاثرین کو طبی امداد امداد فراہم کی گئی۔ چترال میں ایف آئی ایف کے رضاکار ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقے ژوب میں بھی پکا پکایا کھانا تقسیم کیاجارہا ہے

یہ بھی پڑھیں  ینگ ڈاکٹرز کے اجلاس پر پولیس کا چھاپہ18گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker