پاکستانتازہ ترین

مون سون کاسلسلہ مزید7دن تک پاکستان میں رہےگا

اسلام آباد(بیوروچیف)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا حالیہ سلسلہ مزید 7 دن تک پاکستان میں موجود رہے گا ۔اور اگلے 3 دن میں اس کی شدت ا ور پھیلاؤ میں مزید اضافہ ہو گا ۔آج اور کل کراچی سمیت سندھ اور جنوبی پنجاب میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس بار مون سون بارشوں کا سلسلہ خا صا شدیدہے ۔مون سون بارشوں کا حالیہ سلسلہ مزید 7 دن تک پاکستان میں موجود رہے گا ۔اور اگلے 3 دن کے دوران اس کی شدت ا ور پھیلاؤ میں مزید اضافہ ہو گا ۔مون سون کاسلسلہ سندھ میں داخل ہو چکا ہے اور آج اور کل کراچی ،ٹھٹھہ،سجاول میں شدید بارش کا امکان ہے۔آج پنجاب میں دریائے سندھ سے ملحقہ علاقوں میانوالی،۔کندیاں،داؤد خیل،لیہ اور بکھر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بارش کا امکان ہے ۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آ ج چترال اور اس کے ملحقہ علاقوں وادی سوات،دیر ،گلگت بلتستان میں مزید بارش کا امکان ہے۔تاہم ایک یا دو دن بعد دریائے چترال میں پانی کے بہاؤ میں کمی آجا ئے گی ۔خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں ہزارہ ڈویژن،وادی نیلم،کشمیر میں جمعرات اور جمعہ کو موسلا دھار بارش کا امکان ہے ۔آئندہ دو دن کے دوران جنوبی پنجاب اور سندھ میں مون سون بارشوں کا زور رہے گا ۔جس کے بعد یہ سلسلہ بلوچستان تک پھیل جائے گا ۔ پنجاب،خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے مشرقی علاقوں ،سبی ،نصیر آباد اور قلات میں موسلا دھار بارشیں ہو ں گی ۔جس کی وجہ سے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے

یہ بھی پڑھیں  پتوکی:نکئی گروپ کےناظمین،کونسلراورمقامی رہنماء راناگروپ میں شامل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker