پاکستانتازہ ترین

دہشتگردی ختم کرنے کیلئے انصاف کا نظام قائم کرنا ہوگا،عمران خان

پشاور(نمائندہ پاک نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دہشتگردی ختم کرنے کیلئے انصاف کا نظام قائم کرنا ہوگا ، میں بھی چترال جارہاہوں، خیبرپختونخوا میں قائم ہونیوالی نئی سرکاری یونیورسٹی اے پی ایس شہدا کے نام سے منسوب ہوگی ۔ اے پی ایس پشاور میں دعائیہ تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ صوبائی حکومت شہداکے والدین کے مسائل کےحل کیلئے کمیٹی قائم کریگی،اے پی ایس پشاور کے شہداء کونشان حیدر دینے کیلئے وفاقی حکومت سے بات کروں گا۔ان کا کہناتھا کہ اے پی ایس سانحےپرہرسال ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی جائیگی،جوکہ سرکاری سطح پرشہداکوخراج تحسین پیش کرنےکیلئےہوگی۔عمران خان نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت صوبےمیں نئی سرکاری یونیورسٹی قائم کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور: مختلف علاقوں میں چوتھے روز بھی انٹرنیٹ سروس بند

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker