تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:ریاست مدینہ کےبعد پاکستان دوسری اسلامی مملکت ہے جودو قومی نظریہ کی بنیاد پرمعرض وجود میں آئی،مقررین

بھائی پھیرو(نامہ نگار) ریاست مدینہ کے بعد پاکستان دوسر ی اسلامی مملکت ہے جو دو قومی نظر یہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آئی اور یہ ملک اللہ تعالیٰ نے ہمیں شب قدر میں عطا کیا ۔ یہ ملک اس لیے حاصل کیاگیا کہ اس میں نظام مصطفٰے کا نفاذکیا جا ئے گا ۔اسی مقصد کیلئے اکابرین اہلسنت نے قربانیاں دیں ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء پاکستان کے رہنماؤں علامہ غلام حسن نورانی اور مشتاق احمد نورانی نے جامع مسجد مدینہ میں قاری فیاض احمد قادری کے زیر انتظام یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔اس موقعہ پر اسد اللہ حید ر اور نصراللہ چوہدری بھی موجود تھے جبکہ حافظ مقصود احمدنقشبندی نے صدارت کی ۔مقررین نے کہا افسوس 67سال گزر جا نے کے بعدبھی پاکستان اپنے اساسی مقاصد سے دور ہے ۔ انھو ں نے کہاآج اگر ہم ملک میں امن و امان چاہتے ہیں تو ہمیں نظام مصطفٰے کے نفاذ کے لیے جدوجہد کرنا ہو گی ۔ پھر ہی ملک میں صحیح معنوں میں اسلامی معاشرہ کا قیام عمل میں آسکتا ہے ۔ انھو ں نے دہشت گردی کے خلاف فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے ملک سے دہشت گردی خاتمہ کے لئے پاک فوج کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔انھوں نے کہا حکومت کو الطا ف حسین کے فوج کے خلاف بیان کا سخت نوٹس لینا چاہیے

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ: ساہیوال بورڈ میں میٹرک میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ کا مہمانوں کے ساتھ فوٹو گروپ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker