تازہ ترینعلاقائی

سرائے مغل:لڑکی سے ناجائز تعلقات،مسلح افراد نےاندھا دھند فائرنگ کرکے نوجوان کوقتل کردیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)سرائے مغل۔لڑکی سے ناجائز تعلقات کی وجہ سے چارمسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں تارہ گڑھ چک44 کے رہائشی بیس سالہ نوجوان یاسرکے اُسی گاؤں کی ایک لڑکی ’’ن‘‘کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے قاتل پارٹی کے لوگ اُسے منع کرتے تھے جب وہ اپنی اُوچھی حرکتوں سے باز نہ آ یا تو گذشتہ روز جب اپنی موٹر سائیکل پرکھیتوں کو پانی لگانے کے لئے جا رہا تھا کہ راستے میں گھاٹ لگائے ہوئے مسلح افراد عرفان ،بلال اور فرمان نے اندھا دھند فائرنگ کر کے اُسے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔مقتول کے ورثا کی طرف سے تھانہ سرائے مغل میں درج کرائی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ یہ قتل انور نامی شخص کے ایما پر کیا گیا ہے ۔پولیس نے مزید قانونی کاروائی شروع کر دی

یہ بھی پڑھیں  مریم نوازآج بہاولپور کا دورہ کرینگی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker