تازہ ترینعلاقائی

فیصل آباد میں مبینہ طور پر شوہر نے بیوی کو آگ لگادی

faisalbadفیصل آباد(نامہ نگار) فیصل آباد میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو آگ لگادی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتارکرلیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مدینہ ٹاوٴن کے علاقے میں گھریلو جھگڑے پرشوہرنے بیوی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔ جس سے خاتون بری طرح جھلس گئی۔ شور مچانے پر محلے والوں نے متاثرہ خاتون کو الائیڈ اسپتال منتقل کیا۔ ڈاکٹروں کاکہناہے کہ خاتون پچاس فیصد جھلس چکی ہے۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ملزم کا کہنا ہے کہ خاتون نے پٹرول چھڑک کر خوداپنے آپ کو آگ لگائی ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button