تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا: ٹھٹھہ خلیل روڈ پر ٹائروں کےگودام پرآتشزدگی،لاکھوں مالیت کے ٹائرزجل کرخاکستر

ٹیکسلا( نا مہ نگار)ٹیکسلا ٹھٹھہ خلیل روڈ پر ٹائروں کے گودام پر آتشزدگی،لاکھوں مالیت کے ٹائرز جل کر خاکستر، وجہ معلوم نہ ہوسکی ،تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا جی ٹی روڈ پر حاجی اقبال کے گودام واقعہ محلہ صادق آباد ٹھٹہ خلیل روڈ پرصبح بارہ بجے کے قریب اچانک آگ بڑھک اٹھی جس نے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،ادہر آگ کیااطلاع فوری طور پر فائر برگیڈ کو دی گئی جس نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا تاہم مالک گودام حاجی ملک اقبال کے مطابق گودام میں موجود بارہ لاکھ سے زائد مالیت کے ٹائرز جل چکے ہیں ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی آتشزدگی کی اصل وجہ معلوم ہوسکی ، پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے،آتشزدگی کے باعث گودام میں رکھے ٹائرز جل کر کوئلہ بن گئے ، جبکہ ہنگامی کاروائی کے بعد کچھ بچا لئے گئے

یہ بھی پڑھیں  صدرآزادکشمیرپیرکو صحافیوں کےاعزاز میں افطار ڈنر دیں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker