بین الاقوامیتازہ ترین

رابطہ کمیٹی بزدلانہ طریقےسےپارٹی چلا رہی ہے،الطاف حسین

لندن(ڈیسک نیوز)ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ایم کیو ایم کے تمام شعبہ جات کو بند کرنے اور پارٹی ختم کرنے کا کہہ دیا تاہم کارکنوں کے اصرار پر اپنا فیصلہ واپس لیتے ہوئے کہا کہ اب بہادری سے کام کرنا ہوگا۔ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے رات گئے کارکنوں اور عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رابطہ کمیٹی بزدلانہ طریقےسےپارٹی چلارہی ہے، جس کی وجہ سے آج ایم کیوایم کوختم کرنےکااعلان کرتاہوں ۔رابطہ کمیٹی سے ایم کیو ایم کیخلاف ہونے والے میڈیا ٹرائل پر احتجاج کا کہا لیکن وہ ان سے نہیں ہوا،تاہم پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں کی جانب سے الطاف حسین سے معافی مانگنے اور اپنا فیصلہ واپس لینے پر اصرار کے بعد انہوں نے پارٹی ختم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ اب کسی ساتھی کےساتھ رعایت نہیں کی جائےگی ، بہادری کےساتھ پارٹی چلائی جائےگی،ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ میں برطانیہ کےقوانین کااحترام کرتاہوں،اگرمیں کسی مشکل میں پھنس جاؤں توکارکن مت گھبرائیں۔

یہ بھی پڑھیں  این اے 120:ضمنی الیکشن میں بائیومیٹرک مشین استعمال کی جارہی ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker