پاکستانتازہ ترین

گلگت بلتستان مین ایمر جنسی نافذ، سڑکوں کا نام و نشان مٹ گیا

سکردو(نمائندہ خصوصی) سیلاب سے گلگت بلتستان بھی بری طرح متاثر ہوا ہے، کئی دیہات ڈوب گئے جبکہ تاحال ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں ۔ صورتحال کے باعث صوبے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ پاک فوج نے امدادی کارروائیاں تیز کردیں۔ تیزبارشوں اور پگھلتے گلیئشرز نےگلگت بلتستان میں تباہی مچادی، ندی نالے بھپرے تو پانی ہر چیز کو بہا لے گیا۔سکردو کے 60سے زائد دیہات ڈوب گئے جبکہ 75 دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ سیلاب کے باعث ہزاروں افراد بے گھر ہوئے اور انفراسٹرکچر بری طرح تباہ ہوگیا، سڑکوں کا نام و نشان ہی مٹ چکا ہے۔علاقے میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ گلگت میں سیلاب سے2افراد کی جان چلی گئی، اوشکھنداس گاؤں میں 30 سے زائد گھر ملیامیٹ ہوچکے ہیں۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں امدادی اشیاء پہنچائی جارہی ہیں تاہم متاثرہ افراد حکومتی انتظامات سے غیرمطمئن ہیں۔حالیہ بارشوں سے فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔رابطہ پلوں اور پن بجلی کے منصوبے بھی متاثر ہوئے

یہ بھی پڑھیں  ڈنگہ:سیکریالی سے اغواء ہونے والی جواں سال لڑکی کے اغواء کا مقدمہ درج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker