پاکستانتازہ ترین

وزیر اعظم ہاؤس کو انکوائری کمیشن کی رپورٹ موصول

اسلام آباد(بیوروچیف)وزیر اعظم ہائوس کو انکوائری کمیشن کی رپورٹ موصول ، نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس کچھ دیر میں شروع ہوگا جس میں رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔وزیراعظم نے قوم سے خطاب کا بھی فیصلہ کیا ہے. وزیر اعظم ہائوس میں ہونے والے اجلاس میں پرویز رشید ، وفاقی وزراء ،اٹارنی جنرل سلمان بٹ ، سیکرٹری قانون سردار رضا ، وزیر اعظم کے مشیر برائے قانون اوشتر اوصاف اور دیگر سیاسی رفقا شرکت کریں گے ، اوشتر اوصاف شرکاء کو انکوائری کمیشن کی رپورٹ اور اٹھائے گئے قانونی نقاط پر بریفنگ دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیشن کی رپورٹ میں آئندہ انتخابات کی شفافیت یقینی بنانے کی گائیڈ لائنز بھی دی گئی ہیں ۔ امکان ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف قوم سے بھی خطاب کریں گے۔دوسری طرف وزارت قانون نے رپورٹ کو ویب سائٹ پر جاری کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے رپورٹ کی سکینگ شروع کر دی ہے اور یہ عمل مکمل ہونے کے بعد رپورٹ عوام کے لیے ویب سائٹ پر جاری کر دی جائ

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : ڈسٹرکٹ کونسل ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اوکاڑہ کا اجلاس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker