پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم آج شام سات بجے قوم سے خطاب کریں‌ گے

 اسلام آباد(بیوروچیف)وزیر اعظم ہاؤس کو انکوائری کمیشن کی رپورٹ موصول ، نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ‌ سطح کا اجلاس وزیرا عظم ہائوس میں‌ جاری ہے جس میں رپورٹ کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔وزیراعظم آج شام سات بجے قوم سے خطاب کریں‌ گے.وزیر اعظم ہائوس میں ہونے والے اجلاس میں پرویز رشید ، وفاقی وزراء ،اٹارنی جنرل سلمان بٹ ، سیکرٹری قانون سردار رضا ، وزیر اعظم کے مشیر برائے قانون اوشتر اوصاف اور دیگر سیاسی رفقا شریک ہیں ، اوشتر اوصاف شرکاء کو انکوائری کمیشن کی رپورٹ اور اٹھائے گئے قانونی نقاط پر بریفنگ دے رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیشن کی رپورٹ میں آئندہ انتخابات کی شفافیت یقینی بنانے کی گائیڈ لائنز بھی دی گئی ہیں ۔وزیر اعظم نوازشریف آج شام سات بجے قوم سے خطاب کریں گے جس میں وہ رپورٹ کے حوالے سے قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:چراغیہ ٹاون کے ڈائریکٹر ملک رفاقت زمان کی سزا کے خلاف اپیل مسترد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker