پاکستانتازہ ترین

جماعت اسلامی کے ایم پی اے ملک بہرام خان نااہل

پشاور(نمائندہ پاک نیوز)الیکشن ٹریبونل نے جماعت اسلامی کے ایم پی اے ملک بہرام خان کو نااہل قرار دے دیا۔پیپلز پارٹی کے امیدوار صاحبزادہ ثناء اللہ نے ملک بہرام خان کی ڈگری کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا۔ ملک بہرام خان پی کے 93 اپردیر سے منتخب ہوئے تھے جن کی ڈگری کو پیپلز پارٹی کے امیدوار صاحبزادہ ثناء اللہ نے الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا۔ تاہم ٹریبونل نے ثناء اللہ کی درخواست کو خارج کردیا تھا۔ جس پر الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا ۔ یونیورسٹی کی جانب سے جعلی ڈگری ثابت ہونے پر سپریم کورٹ نے کیس دوبارہ الیکشن ٹریبونل کو بھیج دیا۔ الیکشن ٹریبونل نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ملک بہرام کو نااہل قراردے دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو دوبارہ انتخاب کے لئے نیا شیڈول جاری کرنے کے احکامات جاری کردیئے

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : بہبود آبادی پروگرام کی کامیابی کیلئے منظم آگہی مہم کا دائرہ شہروں اور دیہاتوں کیساتھ ساتھ دور دراز علاقوں تک وسیع کیا جائے . ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خاں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker