تازہ ترینعلاقائی

بہاول نگر:ایک کروڑ پچیس لاکھ کی مجموعی لاگت سے تین سڑکات اورسیم نالہ پرپل تعمیرکیا جائےگا

بہاول نگر۔( رانا فیصل رحمن ) ضلع بہاول نگر میں ایک کروڑ پچیس لاکھ کی مجموعی لاگت سے تین سڑکات اور سیم نالہ پر پل تعمیر کیا جائے گا۔ان سکیموں میں چالیس لاکھ روپے سے 0.80کلومیٹرلمبائی کی مدہانی والہ تا چٹھیکا پختہ سڑک ،چالیس لاکھ روپے کی لاگت سے 0.76 کلومیٹر پر مشتمل باڈر موڑ تا بھید والہ تک پختہ سڑک کی تعمیر،جبکہ بہاول نگر سلیمانکی روڈ سے بھینی دیوان شہزاد چشتی تک 1250رننگ فٹ لمبائی کی پختہ سڑک پربیس لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے۔علاوہ ازیں چشتیاں میں چک نمبر 54 فتح میں سیم نالہ پل کی تعمیر پرپچیس لاکھ روپے لاگت آئے گی ان سکیموں کے ٹینڈرز محکمہ شاہرات بہاول نگر نے طلب کر لیے ہیں اور سڑکات کی سکیموں کو دو ماہ اور سیم نالہ پل کی مدت تکمیل تین ماہ مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  فیصل آباد:حق نواز قتل کیس میں رانا ثناء اللہ ،عابد شیر علی ،ڈی سی او بے گناہ قرار، تحریک انصاف کے کارکنوں کا احتجاج و ریلی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker