پاکستانتازہ ترین

پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ انتخابات کو کلین چٹ مل جائیگی،طاہرالقاری

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان عوامی تحریک کے قائدڈاکٹرطاہر القادری نے کہا ہے کہ دھاندلی پر قائم جوڈیشل کمیشن نے وہی رپورٹ دی۔جس کا اظہارمیں نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے موقع پرکیا تھا، پہلے ہی کہہ دیا تھاکہ جوڈیشل کمیشن الیکشن کو صاف شفاف قراردیکر کلین چٹ دے گا اور وہی ہوا۔رات دیر تک جاری اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں انھوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے اپنے مطلب کی رپورٹ شائع کرنے کا حکم دینے میں چندگھنٹوں کی بھی تاخیر نہیں کی جبکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر قائم کمیشن کی رپورٹ کو 8ماہ گزر جانے کے بعد بھی شائع نہیں کیاجارہا، یہ دوغلااوردہراپن ہے جوقوم کے سامنے آ گیا۔

یہ بھی پڑھیں  چیف الیکشن کمشنر اور اراکین کے ناموں پر حکومت اور اپوزیشن متفق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker